پاسداران انقلاب کے رکن کا طاقت کا مظاہرہ ساتھی کے حساس مقام پر چوٹ کا ذریعہ بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں "یوم القدس" کے موقع پر ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان کے ایک وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی حلقوں کی جانب سے تنقید اور تضحیک کی لہر دوڑا دی۔

کلپ میں پاسداران کی فورس کا ایک جنگجو اپنی جسمانی طاقت کے مظاہرے کے لیے اسٹیج پر کھڑا ہوا۔ اس کے ساتھی نے لکڑی کی ایک موٹھی چھڑی لے کر جنگجو کے جسم پر ماری تا کہ اس کی جسمانی طاقت کا مظاہرہ ہو سکے۔ تاہم اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا!

جی ہاں لکڑے کے ٹوٹنے کے بعد اس کا اگلا حصہ اڑتا ہوا جا کر جنگجو کے ایک اور ساتھی کی ٹانگوں کے بیچ "حساس مقام" پر لگا اور اسٹیج کے ایک کونے پر کھڑا یہ جوان شدید تکلیف کے مارے بیٹھ گیا.

اس وڈیو کلپ کے سوشل میڈیا پر گردش میں آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کلپ کے ساتھ ہنسی ٹھٹا کیا۔

ایران میں ہر سال رمضان مبارک کے آخری جمعے کو یوم قدس منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایران کے پرچم لے کر ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں