سعودی عرب میں کتے کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ، ملزم کی تلاش جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے بے زبان کتے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کی ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد عوام میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی طرف سے کتے کو زندہ جلانے میں ملوث شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف وزارت برائے ماحولیات، پانی اور زراعت کے سرکاری ترجمان صالح بن دخیل نےسوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت ماحولیات نے اس معاملے کی پیروی کی اور تصدیق کی کہ مجرم کی شناخت کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور جانوروں کی بہبود کے خلیجی ریاستوں کے نظام کے مطابق مقرر کردہ سزائیں لاگو کرنے کے لیے سیکیورٹی حکام کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کتے کو زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں