عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شاہ فہد کاز وے پوری صلاحیت کے ساتھ آپریشنل ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہ فہد کازوے [شاہ فہد پُل] سے آمد ورفت کے لیےسرگرم تمام شعبوں، محکموں اور سیکشنز نے عید الفطر پر غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اور عید کی تعطیلات کے دوران کازوے کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائے گا۔ کیونکہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آخری رات اور عید الفطر کے دنوں میں دونوں سمتوں میں پل سے گذرنے والے مسافروں اور گاڑیوں کی تعداد میں زبردست نقل و حرکت دیکھی جائے گی۔

یہ پل اپنے تمام راستوں[ٹریکس] سے مسافروں کو آمد ورفت کی اجازت دیتا ہے۔ کازوے پر معذور افراد کے لیے الگ سے ٹریک ہے۔ کازوے پر سعودی عرب اور بحرین کے اطراف میں تمام 146 پاسپورٹ اور کسٹم بوتھ قائم ہیں جو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کازوے پر چوبیس گھنٹے آمد ورفت کی سہولت موجود ہے۔

دیکھ بھال اور صفائی کی ٹیمیں، موومنٹ فالو اپ رومز، کوآرڈینیشن ٹیم، سکیورٹی اینڈ سیفٹی مینجمنٹ اور پل پرنقل و حرکت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام شعبے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں