درعیہ گیٹ میں عید الفطر کی رنگا رنگ تقریبات، شہریوں کا ھجوم امڈ آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عید الفطر کی خوشیاں خاندانوں اور زائرین کے ساتھ بانٹ دیں۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے متعدد مختلف سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں کو عید کے موقعے پر تفریح کے مواقع راہم کیے۔ شہریوں کی بڑی تعداد جن میں خاندان بھی شامل تھے ان مواقع سے لطف اندوز ہونے کے لیے درعیہ گیٹ پہنچ گئی۔

درعیہ میں ہونے والی تفریحی سرگرمیوں میں "دی درعیہ ہوور کرافٹ" ایک اہم سرگرمی تھی۔ اس سرگرمی کے تحت عید کی رات اور عید کے پہلے دن دو بسیں روانہ ہوئیں اور عید الفطر کے دوسرے دن بھی درعیہ کی گلیوں میں چلتے ہوئےتاریخی علاقے [درعیہ] کے باسیوں میں 3 ہزار تحائف تقسیم کیے گئے۔

عید کی صبح "درعیہ ناشتہ" تقریب منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرنا اور درعیہ کے لوگوں کے ساتھ عید منانا تھا۔ درعیہ میں عید کی نمازیں ادا کرنے والوں کے لیے بھی کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

عید کے موقعے پر منعقد کی جانے والی دیگر سرگرمیوں میں درعیہ میں "ٹریژر ہنٹ" ایونٹ منعقد کیا گیا۔ اس کا آغاز خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ٹریژر ہنٹ کے تجربے میں تعاون اور شرکت کو بڑھانے اور تفریحی وقت گزارنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

دوسری طرف درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے "درعیہ عیدی" پرگرام کے تحت عید کے تین ایام میں مقامی برادری میں مٹھائی کے 19 ہزار ڈبے تقسیم کیےگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی واقعات کی نوعیت کے مطابق لوگوں کی شرکت سے تقریبات اور اقدامات کو متنوع بنانے کی خواہاں ہے۔ قومی یا نجی تقریبات میں درعیہ ترقیاتی ادارہ ثقافتی اور سماجی بیداری کے لیے عوام کو شرکت کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں