نیم عریاں دوشیزہ کا لبنان کی سڑکوں پر مٹر گشت، پولیس نے دھر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک حیران کن ویڈیو کی وجہ سے ملک بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر تین مئی کو وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ایک دوشیزہ شہر کی شاہراہ پر نیم عریاں حالت میں مٹر گشت کرتی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس واقعے کے مشتہر ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آ گئے۔ سکیورٹی اداروں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ بیروت میں گشت پر مامور پولیس پارٹی نے واک کرتی نیم عریاں دوشیزہ کو روک کر پوچھ تاچھ کی۔ بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو متعلقہ شعبے کے حکام کے حوا لے کر دیا۔

خاتون نے مستقبل میں اس قسم کی حرکت دوبارہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالتی حکم کے مطابق خاتون کو چند دنوں کے لیے گھر میں نظر بند رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے دوشیزہ کی حرکت کو نامناسب اور شرمناک قرار دیا ہے۔ بعض ناقدین نے پولیس کی جانب سے معاملے کو ہینڈل کرنے پر اسے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں