’’سعودی عرب میں ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 درجے سے زیادہ رہے گا‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماہر موسمیات اور آب وہوا عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل بروز جمعرات سے سعودی عرب کے مختلف علاقے گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ ’’محکمہ موسمیات کے مطابق 04 شوال بروز جمعرات سے مملکت کے مختلف علاقے ہیٹ ویو سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔‘‘

الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے مشرقی علاقوں میں 20 درجے جبکہ باقی علاقوں میں 40 سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب کے شمالی اور جنوبی اور مغربی پہاڑی سلسلے درجہ حرارت سے متعلق اس پیش گوئی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز اپنی پیش گوئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تبوک میں ہوا 40 ناٹیکل میل سے زیادہ کی رفتار میں چلے گی۔ الجوف اور شمالی سرحد پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ حائل تک پھیلے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے لیے موسمی حالات سازگار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں