اسرائیلی شہر العاد میں چاقوحملے میں تین افراد ہلاک، سات زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں جمعرات کی شام چاقو زنی کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مبیّنہ طورپرحملہ آوروں نے چاقو گھونپنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی ہے اور بعد میں وہ دونوں جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور پولیس نے انھیں پکڑنے کے لیے شاہراہوں کی ناکا بندی کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کے پاس کلہاڑی تھی اور اس نے دو مقامات پر چھ افراد پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دوحملہ آوروں نے شہر ایک پارک میں راہگیروں پر حملہ کیا ہے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر دو ملزموں کی موجودگی سے انکار نہیں کیا۔ان میں سے ایک نے آبادکاروں پر کلہاڑی سے وار کیے اور دوسرے نے فائرنگ کی ہے۔

اسرائیلی پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ بلدیہ العاد نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔اسرائیلی پولیس ایک ایسی کار کی تلاش میں ہے جو جائے وقوعہ سے بھگاکر لے جائی گئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیل کے چینل 13 ٹیلی ویژن یہ اطلاع د تھی کہ جمعرات کی شام اسرائیل کے وسطی شہر العاد میں چاقو حملے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اہلکار کم سے کم چار افراد کا علاج کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں