جدہ کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے"جویا" ثقافتی اقدام کی واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں "احیاہا" فاؤنڈیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے شروع کردہ ’اقدام‘ "جویا" کے تحت 1443ھ کی عید الفطر کے موقع پر ریاض کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے ثقافتی سرپرائز اور تحائف پر مشتمل بکس پیش کیے گئے۔

"احیاھا" کے بورڈ آف ٹرسٹیز فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی وائس چیئرپرسن شہزادی سریٰ بنت سعود نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد اسپتالوں میں عید الفطر گزارنے والے مریضوں کے لیے کتابوں اور مختلف تحائف پر مشتمل 100 بکس فراہم کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی تکالیف بانٹنے کے ساتھ ساتھ ثقافت اور علم کو جدید اور غیر روایتی طریقوں سے متعارف کرانا ہے۔

ثقافتی پروگرام’جویا‘ کی شریک بانی شہزادی نوف بنت خالد بن طلال نے کہا کہ جویا ایک ایسا پروگرام ہے جس کا تعلق کمیونٹی کو پڑھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانےکتابوں کی شکل میں مریضوں بالخصوص بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں