سعودی فلم انڈسٹری مالمو فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فلم اتھارٹی 4 سے 9 مئی 2022 تک سویڈن میں اپنے بارہویں سیشن کے دوران سعودی فلم انڈسٹری کے مالمو عرب فلم فیسٹیول کے جشن میں شرکت کرے گی۔ جہاں سعودی سنیما "گیسٹ آف آنر" پروگرام کے ذریعے فیسٹیول کا مہمان خصوصی ہوگا۔ اس میں سعودی فلموں کی نمائش اور مملکت میں فلم سازی پر خصوصی سیمینار شامل ہیں۔

فیسٹیول میں پانچ سعودی فیچر فلمیں محمد الھلیل کی "چالیس سال اور ایک رات"، عبدالعزیز الشلاحی کی "حد الطار"، کیبون شیزونو (ایک سعودی- جاپانی) کی مشترکہ پروڈکشن "الرحلہ"، فارس قدس کی "شمس المعارف" اور عمر نعیم کی "الطریق 10 "۔ جیسی فلمیں دکھائی جائیں گی جب کہ میلے میں سات مختصر فلموں امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ پروڈکشن"ام السعف واللیف " خالد زیدان کی "حواس"،مجتبی سعید کی "زوال" (یہ فلم جرمنی اور سعودی عرب کی مشترکہ پروڈکشن ہے)۔ وجدان المرزوق کی "السعف"، منصور بدران کی "شمس 89" ، خالد فہد کی "طائر صغیر" اور فائزہ امبا کی "نور شمس" کی نمائش کی جائےگی۔

فیسٹیول کے باضابطہ پروگرام میں 4 سعودی فلمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں فیچر فلم مقابلے کے زمرے میں ہدایت کاروں معن عبدالرحمن اور یاسر عبدالرحمٰن کی فلم "جنون" اور مختصر فلموں کے مقابلے کی کیٹیگری میں رغدا البرقی کی "تلفون خربان" کی نمائش شامل ہے۔ فہد فایز کی "دیار حسمی"، نورہ المولد کی’قواریر‘ کی نمائش کی جائے گی۔

مالمو عرب فلم فیسٹیول

"مہمان خصوصی" پروگرام میں فلم اتھارٹی اور اس کے اقدامات کو متعارف کرانے کے لیے ایک سمپوزیم اور فلم میکرز پروگرام کے انتہائی تربیتی پروگرام "جسرالمواھب [ٹیلنٹ برج]" کا تعارف شامل ہے۔ اس کے علاوہ فیسٹیول میں سعودی فلموں اور فلمسازوں کی باقاعدہ حاضری بھی شامل ہے۔ مقابلے، جیوری کمیٹیاں، اور مالمو فلم انڈسٹری سپورٹ پروگرام میں حصہ لینے والے پروجیکٹس، سعودی آرٹسٹک نائٹ کی میزبانی اور ایک سعودی میوزیکل آرکسٹرا پیش کرے گا۔

سعودی فلم اتھارٹی کے سی ای او عبداللہ آل عیاف نے واضح کیا کہ مالمو فلم فیسٹیول 2022 میں شرکت بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر سعودی سنیما کی موجودگی اس شعبے کی تعمیر کے سفر میں شراکت داری قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں