شاہ فہد کاز وے پر عید کے ایام میں فی گھنٹہ 1400 گاڑیوں کی آمد ورفت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کنگ فہد کاز وے جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو صبح سات بجے سے شام سات بجے تک پل کو عبور کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 16796 تک جا پہنچی ہے۔ اس طرح شاہ فہد کاز وے سے فی گھنٹہ اوسطا 1400 گاڑیوں کی آمد ورفت ہوئی۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کارپوریشن نے تصدیق کی کہ اس نے عید الفطر کے موقع پر پل عبور کرنے والے مسافروں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

اتوار کو سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق کنگ فہد کاز وے کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رکھا جائے گا۔

پل سے تمام راستوں[ٹریکس] سے مسافروں کوآمد ورفت کا موقع دیا گیا۔ کازوے پر معذور افراد کے لیے الگ سے ٹریک ہے۔ کازوے پر سعودی عرب اور بحرین کے اطراف میں تمام 146 پاسپورٹ اور کسٹم بوتھ قائم ہیں جو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کازوے پرچوبیس گھنٹے آمد ورفت کی سہولت موجود ہے۔

دیکھ بھال اور صفائی کی ٹیمیں، موومنٹ فالو اپ رومز، کوآرڈینیشن ٹیم، سیکیورٹی اینڈ سیفٹی مینجمنٹ اور پل پرنقل و حرکت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام شعبے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں