’جدہ سیزن 2022‘، عید کی خوشی میں آتش بازی سے آسمان رنگوں میں نہا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

"جدہ سیزن 2022" اپنے دوسرے سیشن میں جاری ہے۔ عید الفطر کے موقع پر "جدہ آرٹ پرومینیڈ" کے علاقے میں یہ سیزن شروع ہوچکا ہے جو 60 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران 2,800 دنوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ تقریبات 9 اہم ایونٹ زونز میں منعقد کی جائیں گی۔ جدہ کے رہائشیوں اور زائرین کی ایک بڑی تعداد سیزن منانے، مختلف تقریبات اور دلچسپ لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لیے آ رہی ہے۔ یہ سیزن تفریح اور سیاحت کے اعتبار سے جدہ کو خطے کا اہم مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈرون اور آتش بازی

سیزن کی لانچنگ سرگرمیوں میں ڈرون فارمیشنز کی نمائش دیکھی گئی جس نے شہر کے آسمان میں شاندار پینٹنگز بنائی تھیں۔

آتش بازی نے جدہ واٹر فرنٹ کو دیکھنے کے لیے آنے والے زائرین کے چہروں پر خوشی اور آسمان میں رنگ بکھیر دیے۔

شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے سرکس ڈسٹرکٹ میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں مختلف بین الاقوامی شوز کے ساتھ ’سرک ڈو سولیہ‘ سرگرمیاں بھی شروع کی گئیں۔

بین الاقوامی اور تھیٹر پرفارمنس

سیزن مینجمنٹ جدہ شہر کے تمام اجزاء سیاحت، تاریخ، ثقافت اور سمندری سرمایہ کاری کے لیے آنے والوں، خاندان کی شکل میں یا انفرادی طور پران تقریبا میں شرکت کرنے والوں کے لیے اس میں شرکت کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پہلی بار "جدہ آرٹ پرومینیڈ" میں پورے سیزن میں روزانہ آتش بازی کی نمائش ہوگی، اور Cirque du Soleil پہلی بار جدہ سیزن کے لیے ایک خصوصی شو پیش کرے گا۔ اس دوران 4 بین الاقوامی نمائشیں، 7 عرب ڈرامے، دو بین الاقوامی ڈرامے اور متعدد عرب اور بین الاقوامی آرٹ کنسرٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیزن میں پہلی بار 70 انٹرایکٹو تجربات، 60 سے زیادہ تفریحی کھیل، بہت سے سمندری پروگرام اور سرگرمیاں اور بہت سے سرپرائز بھی پیش کیے جائیں گے جو جدہ کے باسیوں اور سیاحوں کے لیے خوشی کا باعث ہوں گے۔

ایک نئی اور مخصوص شناخت

جدہ سیزن 2022 کے ڈائریکٹر جنرل نواف قمصانی نے تصدیق کی کہ یہ سال جدہ سیزن ایک نئی اور مخصوص شناخت کے ساتھ آیا ہے اور زیادہ متنوع، وسیع اور متنوع سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ ان میں سمندری، ثقافتی، آرٹ، تفریحی اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ انہیں 9 مختلف مقامات جدہ آرٹ پرومینیڈ، سیرک ڈو سولیہ جدہ یاٹ کلب، جدہ البلاد، جدہ پیئر، جدہ جنگل، جدہ سپرڈوم، پرنس ماجد پارک اور سٹی واک شامل ہیں۔
سال 2022 کے جدہ سیزن کے آغاز کے موقع پر اپنے بیان میں قمصاتی نے وضاحت کی کہ جدہ آرٹ پرومینیڈ جو سیزن کے آغاز کا گواہ ہے 9 ایونٹ ایریاز میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں