سعودی شہری نے’اینگلر‘ کی مدد سے چھوٹی شارک پکڑ لی:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہر دمام کورنیشے سے ایک شہری کی جانب سے اینگلر کی مدد سے ایک چھوٹی شارک کے شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سےایک نوجوان کی جانب سے راڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس حجم کی شارک کا شکار کرنے کی صلاحیت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹس پر تبصرے کیے گئے۔

ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان دمام کورنیشے کے ساحل کے سامنے "اینگلر" کا استعمال کرتے ہوئے شارک کو پکڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو درمیانے سائز کی سفید شارک کو ایک اینگلر سے پکڑنے کے بعد ساحل پر گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نوجوان نے ویڈیو کے دوران کہا کہ "انشاءاللہ خدا خیر کرے، یہ شارک دمام کورنیشے پر ہے" مچھلی کے بڑے سائز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اسے اوپر اٹھایا اور کہا کہ "دیکھو یہ کتنی بڑی ہے۔"

شارک کی 2000 اقسام

شارک کو سمندری مچھلی سمجھا جاتا ہے۔ ان میں سے اکثر شکاری ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ہوتیں۔ان کی بہت سی شکلیں اور اقسام ہیں اور یہ دنیا کے بیشتر سمندروں میں رہتی ہیں۔ شارک کی جسمامت،عادات، رویے اور خوراک کے اعتبار سے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔

فوسلز کے ذریعے شارک کی 2,000 انواع دریافت کی گئی ہیں۔ ان میں سے نصف نسلیں ناپید ہو چکی ہیں۔ کچھ روایتی شکل سے بہت مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر ان میں سے کچھ تقریباً چپٹی ہیں اور سمندرکے نچلے حصے میں رہتی ہیں۔ جب کہ دوسری بڑی گہرائیوں میں رہنے والے عجیب اجنبی مخلوق کی طرح نظر آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں