طائف اور الاحساء گورنریوں کی ترقی کے لیے دو اداروں کے قیام کا شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعرات کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے طائف گورنری کی ترقی کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا شاہی حکم جاری کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے الاحساء کی ترقی کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا شاہی حکم جاری کیا ہے۔ شاہ سلمان نے یہ فرمان ولی عہد، نائب وزیراعظم اور اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر جاری کیے ہیں۔

شاہی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ہر اتھارٹی کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹر ہونا چاہیے جس کے چیئرمین اور ممبران کا تقرر وزیر اعظم کے حکم سے کیا جائے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماہرین کی کونسل متعلقہ حکام کے ساتھ مل کرشاہی حکم کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر اندر ضروری تنظیمی انتظامات کرے گی جس میں دونوں اداروں کی اہلیت اور دائرہ کار کا تعین کرنا اورضروری طریقہ کار مکمل کرنا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں