تین ماہ کے دوران سعودی عرب میں 03 ملین افراد کا ٹرینوں کے ذریعے سفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹرینوں سے سفر کیا ہے‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران 208 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ’ مال گاڑیوں کے ذریعے سال رواں کے دوران 30 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا‘۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔ ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کنٹینرز منتقل کیے گئے۔

یہ اعداد وشمار مملکت بھر میں تمام مال گاڑیوں سے متعلق اور سال رواں کی پہلی سہ ماہی تک محدود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں