.

سعودی عرب : چاند نے آسمان پر "الزبانی" ستارے کو چُھپا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ پیر کی شب سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر ایک نادر صورت حال کا ظہور ہوا۔ اس موقع پر چاند حرکت میں آ کر الزبانی ستارے کے سامنے آ گیا اور اسے عارضی طور پر چُھپا دیا۔ اس مظہر کو "احتجاب" کا نام دیا جاتا ہے۔

ابو زاہرہ نے واضح کیا کہ اس منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتا تھا اور دور بین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی دیکھنا ممکن تھا۔

ابو زاہرہ کے مطابق جنوبی الزبانی ستارہ چاند کی ٹکیہ کے تاریک حصے کے پیچھے چھپ گیا تھا اور پھر تقریبا ایک گھنٹے بعد روشن حصے کی جانب سے ظاہر ہو گیا۔

اس دوران میں چاند کی ٹکیہ 58% روشن تھی۔

احتجاب کا یہ منظر مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ، ریاض ، جدہ اور دمام کے شہروں میں مختلف اوقات میں دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ ستاروں اور سیاروں کے حوالے سے "احتجاب" کی صورت حال سال میں کئی بار پیش آتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں