سعودی وزیر تعلیم سے پاکستانی ہم منصب رانا تنویر کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ سے پاکستان کے وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے’’ کے مطابق ملاقات میں تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس سے قومی معیشت اور معاشرے کی ترقی میں مدد مل سکے۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیر تعلیم اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر حمد آل شیخ کی دعوت پر ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں 110 مقامی اور 152 بین الاقوامی ادارے شریک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں