لبنان میں بد بخت بیٹے نے چاقو کے وار سے ماں کو مار ڈالا،ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان میں ایک بد بخت شخص نے مصلے پر نماز ادا کرنے والی اپنی ماں پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

اس واقعے کی تفصیل سامنے آنے پر عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الشیاح میں ایک نوجوان نے نماز ادا کرنے والی اپنی ہی ماں پر حملہ کردیا۔ حملے میں ماں کی گردن اور سرمیں چوٹیں آئیں اور اس کا جسم خون میں لت پت ہوگیا۔

زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بدبخت بیٹے نے ماں کو زخمی کرنے کے بعد فرار کی کوشش کی مگر مقامی نوجوانوں نے اس کا پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا اوراسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ماں کے قتل شخص کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹا ایک گھرمیں رہتے تھے اوراُنہیں کبھی ایک دوسرے کے خلاف شکایت کرتے نہیں سنا گیا۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کی والدہ نے اسے ایک مذہبی عالم کے پاس روحانی علاج کی کوشش کی تھی مگر اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

گرفتار شخص کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے کچھ بڑ بڑاتے سنا جا سکتا ہے مگراس کی بات سمجھ نہیں آ رہی ہے۔ وہ نشے میں لگتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں