لیونل میسی سعودی سیاحت کے سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو سعودی سیاحت کا سفیر مقرر کیا ہے جو پیرس سینٹ جرمین کے فرانسیسی سٹار ہیں۔

احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لیونل میسی اور ان کے دوستوں کو سعودی عرب میں منفرد چھٹییاں گزارنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہاں آکر وہ بحیرہ احمر کے عجائبات دریافت کریں، جدہ سیزن اور اس کی عظیم تاریخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔‘

احمدالخطیب نے کہا کہ ’یہ لیونل میسی کا مملکت کا پہلا اور نہ آخری دورہ ہوگا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میسی سعودی سیاحت کے سفیر ہوں گے۔‘

یاد رہے کہ محکمہ سیاحت کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد حمید الدین کا کہنا ہے کہ ’مملکت کی کوشش ہے کہ اس سال 70 ملین سیاح سعودی عرب آئیں۔ گزشتہ سال 62 ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں