.

سعودی "ریڈ سی کمپنی" کی عالمی تنظیم برائے سیاحت میں شمولیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں Red Sea Development Company نے کل بدھ کے روز بتایا کہ وہ عالمی تنظیم برائے سیاحت (WTO) کی ممبر کونسل میں شامل ہو گئی ہے۔

کمپنی میں مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈ مارک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ الزہرانی کے مطابق اس رکنیت کے حصول سے الحاق شدہ فریقوں کو عالمی سیاحت کی تنظیم کے نیٹ ورک اور چینلوں کے ذریعے مقامی ، علاقائی اور عالمی ویژن کو یقینی بنانے کا موقع مل سکے گا۔ الحاق شدہ ارکان سیاحت کے میدان میں نجی سیکٹر کے لیے مسابقتی صلاحیت میں اضافے کا بنیادی آلہ ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الزہرانی کا مزید کہنا تھا کہ "یہ رکنیت ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کو سیاحتی ترقی کے میدان میں اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے حصول اور بہترین خدمات کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو گی۔

الزہرانی کے مطابق سعودی عرب میں عالمی تنظیم برائے سیاحت کے علاقائی دفتر کا افتتاح مشرق وسطی میں سیاحتی مقامات کے لیے تزویراتی فعالیت میں اضافے کے امتیازی مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا خطہ نہ صرف قدرتی عجائبات سے مالا مال ہے بلکہ یہ دنیا میں ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے اہم مقامات کی ایک بڑی تعداد بھی رکھتا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں