.

وڈیو: سعودی عرب میں ظھران شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے "الشرقیہ" میں آج جمعے کو علی الصبح مجمع الظہران (دہران مال) میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹویٹر پر متعدد افراد نے واقعے کے مناظر کے وڈیو کلپس پوسٹ کیے ہیں۔ ان میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ آگ اس معروف ساپنگ مال کے گیٹ نمبر 10، 11 اور 12 کے نزدیک لگی۔ شہری دفاع کی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

شہری دفاع کے مقامی عہدے دار کے مطابق یہ آگ مال کی چھت میں لگے انسولیٹرز میں لگی۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

یاد رہے کہ مملکت میں سلامتی سے متعلق قوانین کئی اقدامات کا تعین کرتے ہیں۔ عمارتوں اور کمپلیکس میں ان اقدامات کی دستیابی لازم ہے تا کہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں