.

’مسلسل ورزش سے بڑھاپے کو ایک بار پھر جوانی میں بدلنے والے الغامدی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جسمانی ورزش اور انسانی صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ورزش انسان کو صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ بڑھاپے کو روکنے کا بھی موثر ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ سعودی عرب کے بزرگ شہری محمد الغامدی نے ورزش کے ذریعے نہ صرف کئی بیماریوں سے نجات پائی بلکہ وہ خود کو اب جوان محسوس کرتے ہیں۔

محمد الغامدی 14 سال قبل مملکت کی سب سے بڑی آئل کمپنی ’آرامکو‘ سے ماہر ارضیات کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد حیران کن طور پر کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ذیابیطس، بلند فشار خون، اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی زیادہ تر توجہ مختلف ورزشوں پر مرکوز کی جس کے نتیجے میں میں نے ان جسمانی عارضوں سے نجات حاصل کرلی۔

سائیکلنگ، چہل قدمی اور پہاڑ پر چڑھنا

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ 50 کلومیٹر تک سائیکل چلانے، جنوبی ٹیم کے لمبی دوری کے مسافروں کے ساتھ 35 کلومیٹر تک کی پیدل سفر اور مملکت بھر میں پہاڑوں پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک موقع پر انہوں نے بنی کبیر سے الباحہ تک 42 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا۔ وہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی "کلیمنگارو" بھی سر کرچکے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے تصور کو تبدیل کرنا

الغامدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس روز مرہ کے صحت مند معمول سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب سستی اور کاہلی کا شکار ہونا نہیں بلکہ خود کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ورزش کا عادی ہونا ہے کیونکہ ورزش بہت سی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ میں نے زندگی کے اس مرحلے پر ورزش شروع کی۔ یہ میری زندگی کا دوسرا جنم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سبق سیکھا عمر صرف ایک عدد ہے۔ اب میں ایک بالغ لڑکے کا احساس محسوس کر رہا ہوں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں