.

الشیخ خلیفہ کی وفات سے ہم قوم کے خادم بھائی سے محروم ہوگئے ہیں:شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے مُملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات اور اس کے الشیوخ کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عرب قوم ایک ایسے رہنما سے محروم ہوگئی ہے جو اپنی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

شاہ سلمان نے ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم نے آج اپنے پیارے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو کھو دیا - خدا ان پر رحم کرے، انہوں نے اپنی زندگی اپنے لوگوں کی خدمت اوراپنی ریاست کی ترقی کے لیے وقف کی۔ آل نھیان کی وفات سے ہمیں دکھ پہنچا ہے۔ مرحوم کی وفات پرمتحدہ عرب امارات میں امارات اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

مشترکہ دکھ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، آل نہیان خاندان اور برادر اماراتی عوام اور عرب اور اسلامی ممالک سے امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی وفات پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے رہ نما کی موت پرشدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے اپنی قوم اور دُنیا کو بہت کچھ دیا۔

سعودی قیادت کا کہنا ہے کہ الشیخ خلیفہ بن زاید کی وفات ہم سب کے لیے مشترکہ دکھ ہے۔ ہم سب کے لیے یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مُملکت سعودی عرب اور اس کے عوام متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کے ساتھ اس عظیم دکھ میں برابر کے شریک ہیں خدا سے دعا ہے کہ وہ امارات کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو دائمی بنائے۔

اس کے نتیجے میں، سعودی وزارت خارجہ نے الشیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو مملکت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید کی موت کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں