الشیخ خلیفہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنے لوگوں اور دنیا کو بہت کچھ دیا: سعودی قیادت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، آل نہیان خاندان اور برادر اماراتی عوام اور عرب اور اسلامی ممالک سے امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی وفات پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے رہ نما کی موت پر شدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے اپنی قوم اور دُنیا کو بہت کچھ دیا۔
جمعہ کو سعودی عرب کے شاہی دربار کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مُتحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال کی خبرسن کر انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔
شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مملکت سعودی عرب اورعوام متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں، خدا سے دعا ہے کہ وہ امارات کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو دائمی بنائے۔
اس کے نتیجے میں سعودی وزارت خارجہ نے الشیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کا اعلان کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس امر کا اعلان امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ نے جمعہ کے روز کیا ہے۔
صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفیہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔
دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔
-
الشیخ خلیفہ کی وفات سے ہم قوم کے خادم بھائی سے محروم ہوگئے ہیں:شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے مُملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات اور اس کے الشیوخ کے ساتھ گہرے دکھ کا ... مشرق وسطی -
الشیخ خلیفہ کی وفات پرحاکم ابوظبی سے’المشرف پیلس‘ میں تعزیت کا سلسلہ جاری
کل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے مملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اندرون اور بیرون ملک امارات کی حکومت سے تعزیت کا سلسلہ ... بين الاقوامى -
صدر یو اے ای کی وفات پر جو بائیڈن سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
دنیا بھر سے قائدین یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو ... بين الاقوامى