المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ جمعے کومسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔
نماز عشا کے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی نیز عمرہ زائرین شریک ہوئے۔
VIDEO: Gh'aib Janazah Prayer of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nayhan رحمه الله, President of the UAE in Masjid Al Nabawi, Madinahpic.twitter.com/tyHO7JKafV
— Haramain Sharifain (@hsharifain) May 13, 2022
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
VIDEO: Gh'aib Janazah Prayer of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nayhan رحمه الله, President of the UAE in Masjid Al Haram, Makkahpic.twitter.com/V45EWL8OF4
— Haramain Sharifain (@hsharifain) May 13, 2022
اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری ونجی اداروں اور سکولوں میں جمعہ 13 مئی سے 3 روز تک تعطیل رہے گی۔
اماراتی صدر نے 2 نومبر 2004 کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی جگہ سنبھالی۔
وہ 7 ستمبر 1948 کو العین شہر میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔