اسرائیل نے شام میں طرطوس کی بندرگاہ پر تہران نواز عناصر کی ہتھیاروں کی کھیپ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل جمعے کے روز اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماہ کے دیہی علاقے مصیاف میں ایرانی ملیشیاؤں کے اسلحہ ڈپوؤں اور ٹھکانوں پر کم از کم 8 میزائل داغے تھے۔
شامی حکومت کے میڈیا کے مطابق جبلہ ، طرطوس اور بانیاس کے ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
العربیہ / الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں طرطوس کی بندرگاہ پر ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل اسرائیل نے مصیاف کے مغربی میں وادی العیون کے راستے پر اور مصیاف کے جنوب مشرق میں السویدہ کے علاقے میں ٹھکانوں پر بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ حملے کے بعد ایمبولینس کی گاڑیوں کو تیزی سے جائے مقام کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
شامی حکومت کے اعلان کے مطابق حماہ کے دیہی علاقے پر اسرائیلی بم باری میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران میں اسرائیل 12 سے زیادہ مرتبہ شام کو نشانہ بنا چکا ہے۔
اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں شامی افواج ، ایرانی ملشیاؤں اور لبنانی حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے شاذ و نادر ہی شامی اراضی پر حملوں کی تصدیق کی جاتی ہے البتہ وہ مستقل طور پر یہ بات دہراتا رہا ہے کہ وہ شام میں ایرانی فوجی وجود مضبوط بنانے کے سلسلے میں تہران کی کوششوں کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
-
شام : القنیطرہ میں اسرائیل کا میزائل حملہ
شام میں سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے بتایا ہے کہ آج بدھ کو علی الصباح اسرائیل نے شام کے جنوبی صوبے القنیطرہ میں میزائل حملہ کیا۔ العربیہ کے ذرائع ... مشرق وسطی -
شام:نامعلوم طیاروں کی اسدحکومت کے زیرانتظام علاقوں اورتنصیبات پربمباری
شام کے مشرقی صوبہ دیرالزورمیں نامعلوم طیارے نے ہفتے کے روز تیل کی دولت سے مالامال علاقوں پربمباری کی ہے۔اس علاقے پراسد حکومت اور ایران کے اتحادی ... مشرق وسطی -
شامی گرینیڈ کے سبب تل ابیب کے ہوائی اڈے پر مسافروں میں خوف و ہراس
تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے روانگی ہال میں جمعرات کے روز ایک مارٹر گرینیڈ لایا گیا تو وہاں موجود لوگوں میں خوف اور دہشت پھیل گئی۔ یہ شامی گرینیڈ ... مشرق وسطی