سعودی فلم فیسٹیول کا نئی جیوریوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے آٹھویں سیشن کے لیے فیچر فلموں اور مختصر فلموں کے مقابلوں میں جیوریوں میں شامل ناموں کا اعلان کر دیا۔ نئی جیوریوں کے اعلان پرفلم فیسٹیول کے آٹھویں سیشن دو جون سے نو جون تک کیا جائے گا۔

اس کا اہتمام سعودی عرب کی سینما ایسوسی ایشن نے شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) اور وزارت ثقافت کے فلم کمیشن کے اشتراک سے کیا ہے۔ جیوری میں متعدد ماہرین، خلیجی، عرب اور غیر ملکی فنکار شامل ہیں۔ .

فیچر فلمیں

فیچر فلموں کی جیوری کی صدارت ایک آزاد عراقی فلم ساز اور پروڈیوسر قتیبہ الجنابی کرتے ہیں۔ انہوں نے عرب دنیا میں سنیما کے مطالعہ میں ’پی ایچ ڈی‘ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم بی سی کے لیے بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اور دستاویزی فلموں کے لیے فوٹوگرافر کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سات فیچر فلموں کے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی کے طور پر بھی کام کیا، اور بین الاقوامی میلوں میں متعدد ایوارڈ یافتہ مختصر فلموں کی ہدایت کاری اور پروڈکشن کی۔

کمیٹی کے ارکان

جیوری میں شامل ناموں میں عائشہ کائی ایک سعودی نژاد کینیڈین اداکارہ اور مصنفہ ہیں۔ انہوں نے مختصر فلموں اور سیریز میں بڑے اور معاون کردار ادا کیے۔ انہوں نے 2020 میں کینیڈین فیچر فلم "دی جیسمین روڈ" میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کی وجہ سے انہیں تین ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ وہ اداکاروں کی سنڈیکیٹ میں بھی شامل ہیں۔

جیوری میں ایک نام احمد فوزی صالح کا ہے۔ وہ مصری ہدایت کار اور پیشہ ور مصنف، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تیار کردہ ٹی وی کہانیوں کے مواد کی ترقی کے نگران ہیں۔ ان کی دستاویزی فلم "جلد حی" نے کئی بین الاقوامی میلوں میں حصہ لیا اور بہت سے ایوارڈز جیتے۔ ان کی فیچر فلم "ورد المسموم‘‘[زہریلے گلاب] جسے روٹرڈیم فیسٹیول میں دکھایا گیا کئی ایوارڈز بین الاقوامی ایوارڈ جیت چکی ہے۔

مختصر فلمیں

شارٹ فلم جیوری کی صدارت مراکشی نژاد امریکی ہدایت کار اور مصنف حکیم بلعباس کر رہے ہیں، جنہوں نے شکاگو کی کولمبیا یونیورسٹی سے سنیما میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نےبہت سے افسانے اور دستاویزی فلمیں لکھی اور ہدایت کی ہیں۔ اس جیوری میں الہام العلی ایک سعودی فنکار ہیں جو بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری کا حامل ہیں۔

Ayten Mutlu Saray: ایک سوئس ڈائریکٹر اور لیکچرر ہیں جو ثقافت اور سنیما میں مہارت رکھتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں