عالمی ایونٹ ISEF 2022 میں سب سے 22 انعامات جیتنے والی سعودی ٹیم کا شان دار استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر (ISEF 2022) میں 22 انعامات جیتنے والی سعودی ٹیم مملکت پہنچی تو اس کا شان دار استقبال کیا گیا۔ ٹیم میں نوجوان طلبہ و طالبات شامل تھے۔

سعودی سائنس اینڈ انجینئرنگ ٹیم کے استقبال کے لیے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرکاری حکام اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سعودی طالبہ دانہ محمد العیثان نے کیمیا کے شعبے میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سعودی ٹیم نے عالمی مقابلے میں بھرپور برتری حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی حلقوں نے متعدد وڈیو کلپ پوسٹ کیے جن میں 22 عالمی انعامات اپنے نام کرنے والے سعودی طلبہ و طالبات کی خوشی قابل دید ہے۔ انعامات کے اعلان کے موقع پر سعودی ٹیم کے ارکان نے دیوانہ اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سعودی ٹیم نے اس مقابلے میں 16 سب سے بڑے عالمی انعامات حاصل کیے۔ ان کے علاوہ 6 خصوصی عالمی انعامات کا حصول یقینی بنایا۔ یہ انعامات درج ذیل شعبوں میں جیتے گئے :

Energy, chemistry, social sciences, behavioral science, botany, materials science, environmental engineering, engineering technologies and transitional medicine.

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں اپنے وطن کے بیٹوں اور بیٹیوں کو سائنس اور انجینئرنگ کی بین الاقوامی نمائش میں 22 انعامات جیتنے پر پورے افتخار کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں .. اللہ کے فضل سے یہ کامیابی مملکت کی دانش مند اور مخلص قیادت کی رہ نمائی اور ان طلبہ کی ، ان کے اساتذہ کی اور اہل خانہ کی بھرپور کوششوں کا ثمر ہے"۔

سعودی وزیر نے ISEF 2022 میں انعامات جیتنے والے سعودی طلبہ و طالبات کے لیے بیرونی اسکالر شپ کا بھی اعلان کیا۔

رواں سال یہ ایونٹ امریکا کے شہر اٹلانٹا میں 7 سے 13 مئی تک منعقد ہوا۔ ایونٹ میں 85 ملکوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

سعودی طالب علم "عبدالله الغامدی" کو عالمی سطح پر دنیا کے بہترین سائنسی محقق کا انعام دیا گیا۔ ہائیڈروجن کی پیداوار اور ذخیرے سے متعلق الغامدی کے منصوبے کو 65 ممالک کی 1700 تحقیقوں میں پہلی پوزیشن دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں