الاحساء میں تاریخی صاھود محل کا کچھ حصہ زمین بوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اتوارکی سہ پہر الاحساء گورنری کے شہر مبرز کے الحزم محلے میں واقع تاریخی صاھود محل کے مغربی ٹاور کا ایک حصہ جزوی طور پرزمین بوس ہوگیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اتھارٹی نے اشارہ کیا کہ الاحساء گورنری میں اتھارٹی کی شاخ کی ایک ٹیم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سائٹ کے تباہ شدہ حصوں کی حفاظت اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ اتھارٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایک پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ مملکت میں متعدد شہری ورثے کی جگہوں کی حفاظت اور بحالی کے لیے کمیشن کے ذریعے لاگو کیے گئے متعدد منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔

ثقافتی کمیشن نےکہا کہ ثقافتی ورثے کے مقامات کی تمام عمارتیں جو اس کی ملکیت ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انشورنس کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں موجود ثقافتی ورثے کے تمام مقامات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں