حج سیزن کی تیاریاں : مشاعر مقدسہ میں کُولنگ اور پانی کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر حج اور وزیر توانائی نے حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاعر مقدسہ میں بجلی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان تیاریوں کے سلسلے میں جمرات میں ایئرکنڈٰیشننگ کے پلانٹ اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی فراہمی کی لائنوں کو جدید بنایا گیا ہے۔
سعودی سرکاری چینل الاخباریہ کے مطابق جمرات میں کُولنگ کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح نیشنل واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے عمل میں آئے ہیں۔
رواں سال حج سیزن میں دس لاکھ حجاج کرام ہوں گے۔ لہذا مشاعر مقدسہ میں تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبے دیکھے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو راحت فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں