شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور الیسکو کے اشتراک سے تونس میں عربی رسم الخط کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور عرب تنظیم برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس "الیسکو" کے اشتراک سے18 مئی 2022 کو تونس کے دارالحکومت [تونس] میں عربی خطاطی کی ایک نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ نمائش ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ .

تونس میں عربی خطاطی کی نمائش کے لیے شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور’الیسکو‘ تنظیم میں سعودی دلچسپی کے ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد سعودی حکام نے تنظیم کے مختلف شعبوں میں شراکت داری اور مشترکہ منصوبے قائم کیے ہیں۔ یہ نمائش سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی کاوشوں کی ایک کڑی ہےجس نے عربی خطاطی کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں درج کیا ہے۔

تونس کی میزبانی میں عربی رسم الخط کی نمائش کا افتتاح سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کی سرپرستی میں ہوگا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے جنرل سپر وائزر، نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز، سعودی عرب میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر، چین کی وزارت ثقافت میں ثقافتی اداروں کے سربراہان، ریاض، بینگ اور تونس کے شہر دارالبیضا میں عربی خطاطی کے فنون کے ماہرین شرکت کریں گے۔

لائبریری کی نمائشوں میں کوانٹم لیپ سمجھی جانے والی اس نمائش میں ورچوئل ورلڈ ٹیکنالوجی اور اگمینٹڈ رئیلٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ نمائش سعودی عرب اور اس کے ثقافتی اور علمی اداروں کی قدیم عربی اور اسلامی ورثے میں دلچسپی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں