لبنان سے دراندازی کرنے والے حزب اللہ ملیشیا کے ڈرون طیارے کا پتہ چلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک ڈرون طیارے کا پتہ چلایا ، یہ طیارہ لبنان سے دراندازی کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔

آج منگل کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں ادرعی نے مزید بتایا کہ پورے واقعے کے دوران میں مذکورہ ڈرون طیارہ مانیٹرنگ یونٹ کی نظر میں رہا۔

ترجمان نے باور کرایا کہ اسرائیلی فوج اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہر کوشش ناکام بنانے پر کام جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں