ایران نے ایندھن اسمگل کرنے والے غیر ملکی جہاز کو ضبط کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی خبر رساں ایجنسی نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ حکام نے ایران کے جنوب میں واقع علاقے ہرمز جان میں ایک غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ یہ جہاز غیر قانونی طور پر ایندھن لے کر جا رہا تھا۔ جہاز کے عملے کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز میں 5.5 لاکھ لیٹر ایندھن لدا ہوا ہے۔ اس جہاز کو ایرانی حکام نے خلیج کے پانی میں ضبط کیا اور پھر بندرگاہ تک لے آئے۔ معاملے کی ضروری تحقیقات کے لیے اسے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں