فضائی ہدف کی شناخت میں "غلطی" کے بعد اسرائیل نے اپنا میزائل نظام فعال کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اپنے میزائل دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ یہ اقدام لبنان کے ساتھ سرحد کے نزدیک شمال میں بالائی جلیل کے علاقے میں ایک فضائی ہدف کی شناخت میں غلطی کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق آئرن ڈوم نے غلطی سے ڈرون طیارے پر انٹرسیکشن میزائل داغ دیا۔

بعد ازاں اسرائیل کو علم ہوا کہ یہ ڈرون اسرائیلی فوج کا ہے جس پر طیارے کو گرائے جانے سے قبل ہی میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

مذکورہ غلطی کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر ان دنوں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

البتہ چھوٹے فلسطینی گروپوں کا وقتا فوقتا اسرائیل پر فائرنگ کا معمول رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں