مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ اس سے قبل ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج آپریشن کے کے لیے شہر میں داخل ہو گئی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 17 سالہ لڑکا جاں بحق اور ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ بالخصوص جنین کے پناہ گزین کیمپ میں جہاں مسلح فلسطینی گروپ سرگرم ہیں۔

رواں سال 22 مارچ سے اب تک اسرائیل کو متعدد سلسلہ وار حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں 19 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی۔ ان کارروائیوں کے زیادہ تر حملہ آور جنین سے آئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے آپریشن کر رہا ہے۔

گذشتہ ہفتے جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران میں 13 فلسطینی زخمی ہوئے تھے جب کہ ایک فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں