سعودی عرب کی شہریوں کے بیرون ملک سفر کی شرائط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ نے شہریوں کے سعودی عرب سے باہر سفر کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ ان شرائط میں پاسپورٹ کی درستگی اور قومی رہائش کی مدت واضح کی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ عرب ممالک کا سفر کرتے وقت پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ 3 ماہ سے زیادہ اور دوسرے ممالک کے سفر پر 6 ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ .

شرائط میں واضح کیا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا سفر کرتے وقت قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں 3 ماہ سے زیادہ کا وقت ہونا چاہیے۔

ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ "ابشر - توکلنا"ایپس لوگوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے کے لیے کارآمد نہیں۔ سفر کے لیے مسافر کو اصل کارڈ اور خاندانی ریکارڈ لانا ضروری ہے۔

پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت سے باہر سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کرونا ویکسین کی 3 خوراکیں لینا شامل ہے۔ ایسے مسافر جنہوں نے کرونا کی دو ویکسین لگوائی ہیں مگر تیسری سے قبل ابھی تین ماہ کا عرصہ نہیں گذرا ہے۔ ایسے لوگ بھی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

12 سے 16 سال کی عمر کے افراد کے لیے بیرون ملک سفر سے قبل کرونا کی دو خوراکیں لگانا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں