"جدہ آرٹ پرومینیڈ" لائیو شوز دیکھنے عوام کا ھجوم امڈ آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں جدہ تفریحی سیزن کی سرگرمیوں کے دوران ’جدہ آرٹ پرومینیڈ‘ کی سرگرمیوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا واٹر فرنٹ پرایک مخصوص تہوار کے ماحول میں پیش کردہ سرگرمیوں اور لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔

جدہ سیزن ڈپارٹمنٹ نے زائرین کے لیے جدہ آرٹ کے علاقے میں مفت داخلے کی سہولت فراہم کی تھی۔ انہیں اس موقعے پر تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کیا گیا۔

جدہ آرٹ کے علاقے کے کھلنے کے پہلے گھنٹوں سے ہی خاندانوں، بچوں اور مردو خواتین کی جانب سےغیرمعمولی توجہ دیکھی گئی۔

شوز میں واٹر فرنٹ پر پروگرام اور تھیٹر کے سیشنز، آتش بازی کی نمائشیں، ، تفریحی تقریبات کے علاوہ شرکا کے لیے 95 سے زیادہ اسٹورز، ریستوران کیفے، بچوں کے کھیلوں کے لیے تفریحی علاقہ، ایک ایکسپلوریشن ٹاور اور بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں