سعودی عرب میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان، وزٹ کا شیڈول جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب نے مملکت میں مختلف مقامات پرموجود سیاحتی اور ثقافتی ورثے کے حامل مقامات سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ان مقامات کے وزٹ کے اوقات کی تفصیل بھی جاری کی گئی ہے۔

کل سوموارکو سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے مختلف خطوں میں ثقافتی ورثے کے مقامات کو معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں ان مقامات کی تاریخ اور ان میں موجود اہم تاریخی ورثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔

سیاحت اور زیارت کے لیے کھولے گئے مقامات میں تبوک میں ضبا کا تاریخی شاہ عبدالعزیز قلعہ شامل ہے جو ہفتے سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اور جمعہ کو 3:30 بجے سے شام 8 بجے تک سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا جب کہ تبوک میں مغائر شعیب ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک زائرین کے لیے کھلا ہوگا۔ جمعہ کے روز تین سےشام چھ بجے تک سیاح وہاں جا سکتے ہیں۔

حائل

حائل کے علاقے میں تین تاریخی مقامات ہیں جنہیں زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔ ان میں ’جبل ام سنمان‘ (عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ)، آثار قدیمہ کا قلعہ فید اور قلعہ اعیرف کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ یہاں پر سیاح ہفتے سے جمعرات کے ایام میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے آسکتے ہیں جب کہ جمعہ کو سہ پہر ساڑھے تین سے رات آٹھ بجے تک یہ مقامات کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ قصیم گورنری میں بھی کئی سیاحتی اور تاریخی مقامات موجود ہیں۔ القصیم میں مختلف تاریخی مقامات میں سیاحوں کی آمد کے اوقات مختلف ہیں۔ الشنانہ محل اتوار سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔ جمعہ اور ہفتہ شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک اسے کھول جائے گا۔ بیت البسام اور المسوکف مارکیٹ ہفتے سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اور جمعہ 3:30 بجے تک رات 8 بجے تک کھلے ہوں گے۔ الخبرا کا ہیریٹیج ٹاؤن، عیون الجوا ہیریٹیج ٹاؤن اور المذنب ہیریٹیج ٹاؤن ہفتہ سے جمعرات صبح 9 بجے سےدن 12 بجے تک، پھر شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک اور جمعہ کو 3:30 بجے سے رات 8 بجے تک سیاحوں کے لیے کھلے ہوں گے۔

الجوف

الجوف کے علاقے میں تاریخی ورثے کے درجنوں مقامات میں القریات میں قلعہ کاف، سکاکا میں آثار قدیمہ مرکز،قلعہ زعبل، اعمدہ الرجاجیل، دومۃ الجندل میں تاریخی ثقافتی مقام ج میں مسجد عمر بن خطاب، قلعہ مارد اور دومۃ الجندل بازارشامل ہیں۔ وہاں پر زائرین اور سیاحوں کو ہفتہ بھر صبح نوبجے سے دن بارہ بجے اور شام ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

ورثے کے مقامات کی فہرست میں سعودی عرب کے متعدد مقامات شامل ہیں، جن میں جازان میں الدوسریہ قلعہ، الاخدود کا آثار قدیمہ کا مقام، امارہ کا تاریخی محل، نجران میں حمیٰ کلچرل ڈسٹرکٹ، الاحسا میں بیت البیعہ ، امیریہ اسکول، رجال گاؤں اور جراش کے آثار قدیمہ، اور عسیر میں ہیریٹیج ہاؤس "النماص"۔ سبھی اتوار سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اور جمعہ 3:30 بجے سے شام 6 بجے تک زائرین کا استقبال کریں گے۔

الباحہ میں ذی عین ثقافتی مرکزہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک اور جمعہ کو 3 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا۔

مدینہ منورہ میں ’مسجد سقیا‘ [ریلوے لائن] کو اتوار سے جمعرات تک صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک جب کہ جمعہ اور ہفتہ کو پانچ بجے سے رات نو بجے تک سیاحوں کے لیے کھولا جائےگا۔

الریاض کے علاقے میں واقع قصرہ الاماراہ کو اتوار سے جمعرات تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جب کہ جمعہ اور ہفتے کے روز دن دو بجے سے رات آٹھ بجے تک کھولا جائےگا۔ الریاض میں واقع شقرا گاؤں اور اشقیر گاؤں کو اتوار سے جمعرات تک صبح نو بجے سے دن 12 بجے تک اور شام کو 4 بجے سے رات 10 بجے تک جب کہ جمعہ اور ہفتہ کو ایک سے رات دس بجے تک کھولا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں