تبوک کے خوبصورت سیاحتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی

آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی سعودی عرب کے صحت افزاء شہر تبوک کی جنوب مغربی کمشنری ضبا میں کھجوروں کے ایک باغ میں بدھ کے روز آگ بھڑک اٹھی، جس پر تادم تحریر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔

عینی شاہدین نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ آگ الدیسہ گاؤں میں کھجوروں کے جھنڈ میں لگی۔ کھجوروں کے جھنڈ کے قریب ہی خشک درخت بکثرت پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ حدت کے باعث قریب واقع کھیتوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

علاقے میں اس وقت تیز ہوا بھی چل رہی ہے جس سے آگ کے قریبی علاقوں میں پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کیونکہ کھجور کے باغات سے دور آبادی واقع ہے، جو اب تک محفوظ بتائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں