روس اور یوکرین

شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس اکنامک فورم کے موقع پر یوکرین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔

گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرینی بحران کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ’ سعودی عرب بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی ٹھوس کوشش، شہریوں کے تحفظ اور کشیدگی میں کمی میں معاون ہر اقدام کے ساتھ ہے‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عادل سراج مرداد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیوس میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں جی سی سی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور، جی سی سی کے مفاد کے حصول میں معاون طریقوں اور جی سی سی کی مشترکہ جدوجہد کےحوالے سےبھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں