حرم مکی میں 70 سال سے نماز ادا کرنے والے الشیخ عبدالوھاب چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام میں نماز اورعبادت کی ادائی کا شرف کم کم مسلمانوں کو ملتا ہے مگر بعض ایسے خوش نصیب فرزندان توحید بھی ہیں جن کی پوری زندگی حرم مکی میں عبادت و ریاضت میں بسرہوتی ہے۔

مکہ معظمہ کے الشیخ محمد بن عبد الوہاب آل الشیخ بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک تھے جو70 سال سے ہرنماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ امام کے ساتھ با جماعت ادا کرتے تھے۔ الشیخ محمد بن عبدالوھاب گذشتہ روز خالق حقیقی سےجا ملے۔

الشیخ عبدالوھاب خود ایک عالم دین بھی تھے۔ ان کی وفات پر سعودی علما کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم ان خوش قسمت مسلمانوں میں شامل تھے جن کی زندگی حرم مکی میں عبادت وریاضت میں گذری۔

مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کی شام مسجد حرام میں ادا کی گئی جس کے بد انہیں مکہ معظمہ کے العدل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں