ابوظبی دنیا میں ٹریفک کے سب سے کم رش والا دارالحکومت قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام عالم کے بڑے شہروں میں ٹریفک اور دیگر حالات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹام ٹام نے ابوظبی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے کم ٹریفک کے رش والا دارالحکومت ہونے کا اعزاز دیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی 'وام' کے مطابق یہ رینکنگ دنیا کے 57 ممالک کے 416 شہروں کا ٹریفک ڈیٹا جمع کر کے تیار کی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا میں رش کے اوقات سمیت دن کے دیگر مواقع پر ٹریفک کی روانی سمیت دیگر مضمرات کو پرکھا جاتا ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے اس تجزیے میں ٹریفک سگنلوں کی تعداد اور ان کی مدد سے ٹریفک کی روانی کی بھی پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک سگنل کی پائیداری اور استعمال کو بھی جانچا گیا۔

ابو ظبی نے ان تمام معلومات کے نتیجے میں صرف 11 فیصد ٹریفک پائی گئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

ابوظبی کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے چئیرمین فلاح الاحبابی کے مطابق "امارات میں معیار زندگی کی بہتری کے سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ہماری کوششیں دنیا کے تمام بڑے شہروں کی مناسبت کم نہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں