ابوظبی کتاب میلہ: ’اسلامی عسکری اتحاد‘ کے پویلین میں انسداد دہشت گردی لٹریچر کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ابوظبی میں ہونے والے 31 ویں عالمی کتاب میلے اور نمائش کے موقعے پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم اسلامی عسکری اتحاد کے پویلین میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلامی عسکری اتحاد کے پویلین میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں لٹریچر رکھا گیا تھا۔

عسکری اتحاد کے لٹریچر کی اشاعت

اسلامی فوجی اتحاد ایک ایسے پویلین میں حصہ لے رہا ہے جو اتحاد، اس کی خدمات، اوراسٹریٹجک وژن کومتعارف کرانے کے لیے مختص ہے۔ اس نمائش میں تازہ شائع کردہ لٹریچر کی نمائش شامل ہے۔ اس لٹریچر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے مختلف طریقوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحاد کےانسداد دہشت گردی کے مختلف شعبوں کا بھی تعارف کیا گیا۔

اس موقعے پراسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل نے زور دے کرکہا کہ اسلامی فوجی اتحاد یہ سمجھتا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اسٹریٹجک ٹول ہرسطح پرعوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف دہشت گرد گروہوں کو روکنے اور انہیں بے نقاب کرنے سے متعلق معلوماتی لٹریچر اور وضاحتی پیغامات فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان میں عسکریت پسندوں کے طریقہ واردات اور ان کے گمراہ کن خیالات کو پھیلانے کےہھتکنڈوں کی نشاندہی کی جاتی ہے تاکہ نوجوانوں کو دہشت گردوں کی دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے۔

سوچ کو دوبارہ ترتیب دیں

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے پہلے جس چیز کو ہدف بنایا جاتا ہے وہ سوچ اور اس کی اصلاح ہے تاکہ ایک تعمیری رجحان پیدا کیا جائے جو تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کرے۔ اس کے بعد میڈیا کے ذریعے دہشت گردوں کےرجحانات کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کتابوں اور ثقافت سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں میں یہ اسلامی اتحاد کی دوسری شرکت ہے۔اس کا مقصد عوام میں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا اور ان میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں