صہیونی فلیگ مارچ: القدس میں کشیدگی، بھاری سکیورٹی لگا دی گئی

الاقصیٰ کمپاؤنڈ کے اندر مسجد قبلی بند کر دی گئی، باب السلسلہ سے 10 لڑکے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سینکڑوں یہودی آبادکاروں نے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے الرحمہ جائے نماز بند کر کے مسجد قبلی میں نماز ادا کرنے والے فرزندان توحید کو محاصرے میں لے لیا۔

القدس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے اتوار کی صبح اسرائیلی پولیس کے سخت سکیورٹی میں 500 یہودی آبادکاروں نے مراکشی دروازے کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اسرائیلی پولیس نے القبلی جائے نماز کی تالا بندی کرتے ہوئے اندر موجود نمازیوں اور معتکفین کو حصار میں لے لیا۔ اس دوران باب السلسلہ سے 10 نوجوانوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

القدس کے مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں نے حرم قدسی پر گروپوں کی شکل میں حملہ کیا، ہر گروپ 40 انتہا پسندوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے اشتعال دلانے کے انداز میں حرم قدسی میں گشت کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہودی آبادکاروں نے پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں ’’خصوصی سجدے‘‘ ادا کیے۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن اور باب السلسلہ سے 10 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ ایک عمر رسیدہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے مسجد اقصیٰ سے نکال دیا گیا۔

خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون پر تشدد کے نتیجے میں ان کے جسم پر نیل کے نشان اور فریکچر کی شکایت دیکھی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں