ریاض میں میٹرو پل سے کنکریٹ بلاک گاڑی پر گرنے سے تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ روڈ پر ریاض میٹرو کے ایک پل سے کنکریٹ کا بلاک گاڑی پر گر گیا۔ گاڑی میں موجود خاتون ،اس کا بیٹا اور ملازمہ شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی بہن ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ’ گاڑی المقصورہ ہال کے سامنے انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک ریاض میٹرو کے پل سے کنکریٹ کا ایک بلاک گاڑی پر آ گرا۔ حادثے کےبعد گاڑی رک گئی اور پوری فیملی کچھ دیر کے لیے گاڑی میں پھنس کر رہ گئی‘۔

سیمنٹ کا بلاک گاڑی کے اندر
سیمنٹ کا بلاک گاڑی کے اندر

ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ ’ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اورمتاثرین کو ھسپتال منتقل کیا۔ ٹریفک کے شدید اژدحام کی وجہ سے ھسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوئی، زخمیوں کی حالت نازک ہے‘۔

متاثرہ خاتون کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا ہے جبکہ نازک صورتحال کے پیش نظر بچے کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملازمہ گاڑی کی عقبی نشست پر تھی اس کی بھی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور وہ ھسپتال میں زیرعلاج ہے۔

میٹرو کا ٹریک
میٹرو کا ٹریک

گاڑی پر کنکریٹ کا بلاک گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں