یوکرین بحران کے حل کے لیے تعاون کو تیار ہیں:سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یقین دلایا کہ مملکت یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے ضروری کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی عرب کا موقف بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔ سعودی عرب بحران کا ایک ایسا جاندار سیاسی حل چاہتا ہے جس سے امن وسلامتی اور استحکام کو تقویت ملے اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہو سکے۔

قبل ازیں روسی وزیر خارجہ بحرین کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔

دونوں رہ نماؤں نے ریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ روسی وزیر کے دورہ مملکت کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین پیشرفت، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور سفیر ڈاکٹر سعود الساطی، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے کثیر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی اور روس میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیرعبدالرحمان الاحمد نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں