ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی 8 ویں سعودی فلم فیسٹیول میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فلمی میلہ مشرقی گونری کے شہر ظہران میں 2 جون سے 9 جون 2022ء تک جاری رہے گا۔ فلم فیسٹیول شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ’اثرا‘ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

سنہ 2008 میں اپنے آغاز کے بعد سے سعودی فلم فیسٹیول کو باصلاحیت فلم سازوں کے ایک گروپ کی طرف سے اسپانسر کیا گیا۔ لہٰذا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنی توجہ سعودیہ میں فلم انڈسٹری کے اس اہم ایونٹ کی طرف موڑ دی، تاکہ عرب، نوجوان ٹیلنٹ کو شامل کرنے کے ساتھ ان کی فلمی دنیا میں مدد کی جا سکے۔ میلے کے انعقاد کا مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا بحر احمرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حتمی مقصد ہے جس کے لیے "ریڈ سی لیبارٹری" پروگرام قائم کیا گیا جو سعودی اور عرب فلم سازوں کے لیے فلمی ہدایت کاری اور تخلیق کاری کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ ’اثرا‘ سینٹر میں "ریڈ سی لیبارٹری" کے تجربے پر معروف ورکشاپس میں شرکت کرے گا جو سعودی ہنرمندوں کو کہانیاں شیئر کرنے اور مقامی فلم سازوں کواسپانسر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسروں کی کشش کو فروغ دینے کے لیے ایک پیداواری پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن میں اپنی شرکت کے دوران ایک نمایاں پویلین بھی قائم کرے گا، جس کے ذریعے وہ زائرین سے واقفیت اور دوسرے ایڈیشن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں میلے کی آگاہی کو فروغ دے گا۔

بحیرہ احمر کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام انتہائی تخلیقی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں سعودی اور عرب ہدایت کاروں، پروڈیوسروں اور اسکرپٹ رائٹرز کے لیے نجی اسباق اور مشاورت شامل ہو گی جو فلم انڈسٹری میں معلومات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سعودی فلم فیسٹیول کے ساتھ اپنی قابل قدر شراکت داری پر فخرہے اور ہم مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سعودی فلم فیسٹیول اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی فلم سازی کا معیار ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی کارکردگی پر دنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔ اس لیے اس شراکت داری کے ذریعے ہم سعودی فلم کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مملکت کو فلمی صنعت میں علاقائی اور عالمی سطح پر لایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں