افریقی ملک ٹوگو کےوزیر برائے سلامتی امور کا اسلامی اتحاد کے ہیڈ کواٹر کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز افریقی ملک ’جمہوریہ ٹوگو‘ کے وزیر برائے سلامتی اور شہری تحفظ جنرل دمھام یارک اور ان کے ہمراہ وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران الریاض میں قائم اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقعے پر اسلامی عسکری اتحاد کے نامزد سیکرٹری جنرل میجر جنرل اسٹاف پائلٹ محمد المغیدی نے ان کا استقبال کیا۔

ٹوگو کے وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی اتحاد کی کوششوں، انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے میں اس کے کردار اور فکری اور میڈیا اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے کی جانے والی مساعی کی تعریف کی۔

اس موقعے پراسلامی فوجی اتحاد کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ٹوگو کے وفد کو بریفنگ بھی دی۔

وزیر اوران کے ہمراہ وفد نے اسلامی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انہیں دہشت گردی سے نمٹنے کے مختلف شعبوں سے متعلق شائع کردہ لٹریچر کے بارے میں بریف کیا۔

جنرل دہمام نے اس اسلامی اتحاد کے قیام کے لیے سعودی اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کے خلاف ایک مضبوط قلعہ بننے کے لیے کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقی خطہ اور اس کے تعلیمی ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔ ٹوگو سعودی عرب کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی بیخ کنی کرتا رہےگا۔

میجر جنرل المغیدی نے کہا کہ ٹوگو اس وقت اسلامی اتحاد میں شامل ہوا جب اتحاد کا قیام عمل میں لایا جا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں