خلیجی ریاست کویت میں زلزلہ، لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کویتی فائر فورس کے مطابق ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ملک بھر میں کسی جگہ سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کویتی وزارت اطلاعات نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ ہفتے کی صبح کے مطابق کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔ کویتی فائر فورس کے مطابق ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے میٹرولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں