سعودی عرب میں فلم فیسٹیول ’اولڈ فون نمبر‘ کا آغاز

فلمی ڈائریکٹر ھنا العمیرنے وزیر ثقافت کو ’تخلیق کاروں کا دوست‘ قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

سعودی عرب میں فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن کا جمعرات کو آغاز کیا گیا، جس کا اہتمام پہلی بار سنیما ایسوسی ایشن نےشاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر "اثرا" کے اشتراک اور سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام فلم اتھارٹی کے تعاون سے کیا تھا۔ یہ میلہ دو جون سے جاری ہے جو9 جون 2022ء کو اختتام پذیر ہوگا۔اس فلمی میلے میں مقامی، خلیجی اور بین الاقوامی فلم سازوں اور ستاروں کی ایلیٹ کلاس شرکت کرے گی۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا آغاز "تخیل کا جادو" کے عنوان سے ایک لائٹ آرٹ شو سے ہوا، جہاں اس شو نے ہر سیشن میں جیتنے والی فلموں اور اعزازی شخصیات کے علاوہ گذشتہ تہوار کے سیشنز اور ان میں حاصل کی گئی اہم ترین کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد فلم سوسائٹی کی ڈائریکٹر ھنا العمیر نے افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نےشاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کے منتظمین کا دوسرے سیزن سے موجودہ فلمی سیشن تک سعودی فلم فیسٹیول کے ساتھ دیرینہ شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فلم اتھارٹی کی طرف سے نمائندگی کرنے والی وزارت ثقافت کی حمایت کی بھی تعریف کی اور زور دیا کہ وزارت ثقافت کے تعاون سے مملکت میں آج سنیما پھل پھول رہا ہے اور اس کے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ ھنا العمیر نےسعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کی طرف سے مملکت میں سینما اور فلم انڈسٹری کے فروغ میں ان کی مساعی کی تعریف کی اور انہیں’تخلیق کاروں کا دوست‘ قرار دیا۔

العمیر نے 7 مسلسل سیشنز پر فیسٹیول کی اسپانسرشپ کے لیے سوسائٹی فار کلچر اینڈ آرٹس ’اثرا‘ کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد اب اسپانسر شپ سعودی فلم سوسائٹی کو منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آٹھویں سیشن کا عنوان ہے (پوئٹک سنیما) فیسٹیول کی ایک عمومی خصوصیت کے طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ سنیما جسے تارکووسکی نے مادی، حقیقت پسندانہ اور مربوط چیزوں سے دور قرار دیا۔ انہوں مزید کہا کہ یہ سینما ہے جو ناظرین کو تصویر کے متعدد معنی دریافت کرنے کے لیے غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور یہ پوری فلم کے عملے کی طرف سے لکھی گئی نظم ہے۔ آئیے اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔

سعودی فلمی تحریک

ھنا العمیر کے بعد شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر "اثرا" کے ڈائریکٹر حسین حنبظاظا نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ "آج ہم آپ کے ساتھ سعودی فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاح کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ ایونٹ سینما ایسوسی ایشن اور وزارت ثقافت کی فلم اتھارٹی کے تعاون سے، خطے میں فلم کے شائقین اور فلم سازوں کے لیے پہلی منزل بننے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد مملکت کو دنیا کے سینما نگاروں کی توجہ کا مرکز بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حالیہ سعودی سنیما تحریک کی حقیقت پر غور کرتے ہیں وہ تیز رفتار اقدامات دیکھتے ہیں جو ایک زیادہ شاندار اور پر امید مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سعودی سینما ایک امید افزا صنعت کی خصوصیات رکھتا ہے جہاں سینما کا شعبہ ان ثقافتی تقریبات کی بہ دولت ایک سافٹ پاور کے طور پر ابھرتا ہے۔ سعودی آرٹ سین، پیداوار کو تحریک دیتا ہے۔ مقامی ثقافت کو شناخت دیتا اوراس کی عکاسی کرتا ہے۔

16 سرکاری اور نجی کمپنیوں اور ایجنسیوں کی شرکت

خیال رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فلمی میلہ مشرقی گونری کے شہر ظہران میں 2 جون سے 9 جون 2022ء تک جاری رہے گا۔ فلم فیسٹیول شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ’اثرا‘ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

سنہ 2008 میں اپنے آغاز کے بعد سے سعودی فلم فیسٹیول کو باصلاحیت فلم سازوں کے ایک گروپ کی طرف سے اسپانسر کیا گیا۔ لہٰذا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنی توجہ سعودیہ میں فلم انڈسٹری کے اس اہم ایونٹ کی طرف موڑ دی، تاکہ عرب، نوجوان ٹیلنٹ کو شامل کرنے کے ساتھ ان کی فلمی دنیا میں مدد کی جا سکے۔ میلے کے انعقاد کا مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا بحر احمرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حتمی مقصد ہے جس کے لیے "ریڈ سی لیبارٹری" پروگرام قائم کیا گیا جو سعودی اور عرب فلم سازوں کے لیے فلمی ہدایت کاری اور تخلیق کاری کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ ’اثرا‘ سینٹر میں "ریڈ سی لیبارٹری" کے تجربے پر معروف ورکشاپس میں شرکت کرے گا جو سعودی ہنرمندوں کو کہانیاں شیئر کرنے اور مقامی فلم سازوں کواسپانسر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسروں کی کشش کو فروغ دینے کے لیے ایک پیداواری پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی فلم فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن میں اپنی شرکت کے دوران ایک نمایاں پویلین بھی قائم کرے گا، جس کے ذریعے وہ زائرین سے واقفیت اور دوسرے ایڈیشن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں میلے کی آگاہی کو فروغ دے گا۔

بحیرہ احمر کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام انتہائی تخلیقی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں سعودی اور عرب ہدایت کاروں، پروڈیوسروں اور اسکرپٹ رائٹرز کے لیے نجی اسباق اور مشاورت شامل ہو گی جو فلم انڈسٹری میں معلومات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں