’آئی اے ای اے‘ ایران کو خبردار کرے: اسرائیل، تل ابیب کوتباہ کردیں گے: تہران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کو کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی [آئی اے ای اے] کے بورڈ آف گورنرز ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں واضح انتباہ جاری کریں گے۔ دوسری جانب تہران نے تل ابیب کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹیلی وژن چینل پر نشرپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بینیٹ نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ ’آئی اےای اے‘ کے بورڈ آف گورنرز تہران حکومت کو ایک واضح انتباہی سگنل جاری کرے گا اور یہ واضح کرے گا کہ اگر وہ اپنی منحرف جوہری پالیسی پر گامزن رہے تو انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

رافیل گروسی
رافیل گروسی

بینیٹ نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے پہلے ملاقات کی۔

دوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ نے ایرانی فوج میں بری فواج کے کمانڈر کیومرث حیدری کے حوالے سے منگل کو کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ایران تل ابیب اور حیفا شہروں کو تباہ کر دے گا۔

حیدری نے کہا کہ دُشمن کی طرف سے کی گئی کسی بھی غلطی کے لیے ہم سپریم لیڈر کے حکم سے تل ابیب اور حیفا کا وجود مٹا دیں گے۔

ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور ایران میں انسانی حقوق کی کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے "سیاسی رویہ بند کرنے" کا مطالبہ کیا اور گروسی پر زور دیا کہ وہ سیاسی طرز عمل بند کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں